دیپیکا پڈوکون

دیپیکا بالی وڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراں میں سے ایک کہنے پر خفا ہوگئیں

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)معروف بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون بالی وڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراں میں سے ایک کہنے پر برس پڑیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ کو بالی وڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراں میں سے ایک کہہ کر پکارا گیا جو دیپیکا کو ایک آنکھ نہ بھایا۔

اس کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ایک دن ایسا ضرور آئے گا جہاں ہمیں اس طرح سے بات کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی اور ہمیں یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہوگی کہ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والوں میں سے ہوں۔

اس کے بعد اداکارہ نے اپنا انٹرویو جاری رکھتے ہوئے اپنے کیرئیر کے ابتدائی دنوں کے حوالے سے بتایا کہ وہ ایک ایتھلیٹ فیملی میں بڑی ہوئی ہیں، جہاں انہیں فلمیں دیکھنے کا کم موقع ملا، لیکن کچھ فلمیں ایسی تھیں جنہوں نے اثر رکھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جب میں سنیما میں فلمیں دیکھنے جاتی تھی تو خواتین سے بہت متاثر ہوتی تھی اور مجھے بچپن میں ہی اس بات کا احساس ہوگیا تھا کہ اداکاری ہی میرا شوق ہے۔