اوکاڑہ ( شیر محمد)اطلاعات کے مطابق دو اوباش نوجوانوں نے اسلحے کے زور پر لڑکی کو اغواء کر کے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

واقعہ 15 اکتوبر کو دن 1 بجے کے قریب پیش آیا، جب متاثرہ لڑکی کائنات گھر سے سودا سلف لینے نکلی تو راستے میں عبدالرحمٰن اور تیمور نے اُسے موٹر سائیکل پر اغواء کر لیا۔

ملزمان لڑکی کو قریبی فلنگ اسٹیشن پر لے گئے، جہاں ایک کمرے میں مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔ متاثرہ لڑکی کی چیخ و پکار پر اہل خانہ موقع پر پہنچے تو ملزمان برہنہ حالت میں لڑکی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

متاثرہ لڑکی اور اس کے والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، آئی جی پنجاب اور ڈی پی او سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے، تاکہ آئندہ کسی اور بیٹی کی عزت یوں پامال نہ ہو۔