کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دیوالی کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد ہندو برادری کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برائی کتنی ہی طاقتور کیوں نہ ہو، اٹل ارادے اور جہدِ مسلسل کے ہاتھوں شکست ہی اس کا مقدر ہے،ملک میں اندھیروں، ناانصافیوں اور عدم مساوات کے خلاف لڑنا ہی پی پی پی کا فلسفہ ہے۔
جمعرات کو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دیوالی پر جاری کر دہ اپنے پیغام میں کہا کہ قائدِ عوام، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری نے اقلیتی برادری کی بہبود کے لئے اقدام اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی آئندہ حکومت ملک میں اقلیتوں کی ترقی، ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے مزید اقدام اٹھائے گی،پی پی ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کےلئے بھی اقدام اٹھائے گی۔
انہوں نےاپنے پیغام میں مزہد کہاکہ ہندو برادری آج دیوالی پر پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعائیں مانگیں۔