مریم نواز

دین کو اپنی گندی اور مکروہ سیاست اور جھوٹ کو فروغ دینے کےلئے استعمال کرنے والے شیطان سے اپنے ایمان اور ملک کو بچائیں، مریم نواز

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ دین کو اپنی گندی اور مکروہ سیاست اور جھوٹ کو فروغ دینے کے لیے استعمال کرنے والے شیطان سے اپنے ایمان اور ملک کو بچائیں،اپنے ٹویٹ میں مریم نواز نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا، مریم نواز نے عمران خان کے خطاب پر قرآنی آیات بھی ٹویٹر پر کیں،انہوںنے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دین کو اپنی گندی اور مکروہ سیاست اور جھوٹ کو فروغ دینے کے لیے استعمال کرنے والے شیطان سے اپنے ایمان اور ملک کو بچائیں۔