اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز و سیاحت ذولفقارعلی بخاری نے کہا ہے کہ دیامیر بھاشا ڈیم پاکستان کے سنہرے مستقبل کی نوید ثابت ہوگا.
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے قومی اہمیت کے لازوال منصوبے کا آغاز کر کے اپنی عوام دوست پالیسیوں کا عملی ثبوت دیا ہے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے آبی وسائل کی تعمیر کے منصوبوں کو جان بوجھ کر التواء میں رکھا جس کی وجہ سے ملک میں زرعی شعبہ بری طرح متاثر ہوا بجلی کا بحران ابھی تک سر پر ہے
اقتصادی و معاشی ترقی کی راہیں مسدور ہوئیں لیکن نئے ڈیم تعمیر ہونے سے ملک میں پانی کی فراوانی ہوگی زرعی شعبہ ترقی کرے گا معاشی استحکام کی منزل حاصل ہوگی اور اور لاتعداد ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے ذوالفقار علی بخاری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا محور و مرکز عام آدمی کی بھلائی اور خوشحالی ہے اور وزیراعظم پاکستان قومی ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے صدق دل سے کوشاں ہیں۔