کسانوں کی تحریک

دہلی چلو مارچ، بھارت میں کسانوں کی تحریک ایک بار پھرمتحرک

دہلی (رپورٹنگ آن لائن)ہریانہ اور پنجاب کے کسانوں کی اپنے حقوق کے لیے جاری جدوجہد میں دوبارہ تیزی آگئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کسان تنظیموں اور حکومت کے مذاکرات کی ناکامی کے بعد پنجاب اور ہریانہ کے کسانوں کی دہلی چلو تحریک 6 دسمبر سے دوبارہ شروع ہوگی۔

مارچ کسان مزدور مورچہ اور کسان یکجہتی مورچہ کے زیر اہتمام ہو رہاہے۔بی جے پی کی مزاحمت کے بعد کسانوں نے ٹریکٹر کی بجائے چھوٹے جتھوں میں دہلی پیدل جانے کا فیصلہ کیا ہے، کسانوں کے ‘دہلی چلو’ مارچ کے پیش نظر دارالحکومت کی سرحدوں اور اس سے متصل پورے خطے میں سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔

کسان رہنما سرون سنگھ پانڈھر کے مطابق مودی سرکار کسانوں کے جائز مطالبات کو نظرانداز کر رہی ہے، حالانکہ وہ پچھلے 10 مہینوں سے سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔ ہم نے احتجاج دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا اور ہریانہ پولیس کو آگاہ کیا کہ ہمارا مارچ پرامن ہوگا۔وزیر مملکت برائے ریلوے روینت سنگھ بٹو اور ہریانہ کے وزیر زراعت نے کسانوں کو دہلی پیدل جانے کا اشارہ دیا، وقت آگیا ہے کہ وہ وعدوں کو پورا کریں، کسان رہنماں نے خبردار کیا ہے کہ اگر دہلی جانے کی اجازت نہ ملی تو تصادم ہوگا۔