میر ضیا اللہ لانگو 155

دہشت گردی کے خلاف جنگ امن کے مکمل حصول تک جاری رہے گی، میر ضیا اللہ لانگو

کوئٹہ (رپورٹنگ آن لائن) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ امن کے مکمل حصول تک جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے کوئٹہ میں فورسز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ امن کے مکمل حصول تک جاری رہے گی، پوری قوم شہدا کے خون کی قرض دار ہے، شہدا کی عظیم قربانیاں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں