اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) مشیربرائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ دہشت گردی پاکستان کے استحکام کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے، نائن الیون کے بعد افغانستان سے متعلق پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان میں دہشت گردی آئی، دہشت گردی پاکستان کے استحکام کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے، دنیا کوماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیئے۔
مشیربرائے قومی سلامتی معید یوسف نے نسٹ یونیورسٹی میں منعقد اسلام آباد سیکورٹی ڈائیلاگ کے خصوصی سیشن میں افغانستان کی صورتحال پرخطاب میں کہا کہ معید یوسف نے کہا کہ افغانستان میں امن اوراستحکام کے لیے پاکستان ہمیشہ کوشاں رہا ہے اوراس پرکوئی دورائے نہیں۔ پاکستان ایک مستحکم افغانستان چاہتا ہے۔