مراد علی شاہ

دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی ( رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرم میں سکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت کی، وزیراعلیٰ سندھ نے کیپٹن نعمان سلیم اور دیگر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا، انہوں نے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں، انہیں انجام تک پہنچایا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کی اور اظہار تعزیت کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں کا صبر اور حوصلہ ہماری طاقت ہے، شہداء ہمارا فخر ہیں، انکی قربانیاں پرامن پاکستان کی ضمانت ہیں، پوری قوم مشکل کی اس گھڑی میں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈیرہ مراد جمالی، نصیرآباد میں پولیس موبائل پر دستی بم حملے کی بھی شدید مذمت کی، انہوں نے کہا کہ دہشتگرد عوام میں خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں، دہشتگردوں کا نہ تو کوئی مذہب ہوتا ہے اور نہ ہی کوئی مقصد ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔