لاہور ( رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے لکی مروت میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی کے افسران اور اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ وزیر اعظم نے آپریشن میں 6خارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سی ٹی ڈی کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔
سی ٹی ڈی سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکار دن رات ارض وطن کو دھشتگردوں سے پاک کرنے میں مصروف عمل ہیں جس پر پوری قوم کو ان پر فخر ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔









