دہشتگردی کے خلاف 197

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو 126ارب ڈالر سے زائدکا نقصان پہنچا ، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو 126ارب ڈالر سے زائدکا نقصان پہنچا ۔

ہفتہ کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے ہمراہ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کے حوالے سے ناقابل تردید ثبوت پیش کئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاکستان نے نائن الیون کے بعد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت ادا کی ، انہوںنے کہاکہ بھارت ریاستی دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے ،ہمارے پاس شواہد ہیں کہ بھارت دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے ۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان کو 126 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان پہنچا ۔انہوںنے کہاکہ وقت آ گیا ہے کہ اب قوم اور بین الاقوامی برادری کو اعتماد میں لیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں