حنیف عباسی

دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائی ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتی’ حنیف عباسی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے جعفر ایکسپریس حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی بزدلانہ فعل ہے، جعفر ایکسپریس حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔

اپنے بیان میں دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائی ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتی ،ملک دشمن عناصر کو شکست دینے کے لیے پوری قوم متحد ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے سکیورٹی ادارے بلوچستان سمیت پورے پاکستان کی ایک ایک انچ جگہ کی حفاظت کر رہے ہیں.

بلوچستان کے غیور عوام ایسے شر پسندوں کے آگے جھکنے والے نہیں ۔ انہوںنے کہا کہ سکیورٹی اداروں اور حکومت بلوچستان کے بھرپور تعاون اور فوری رسپانس ملا پر شکر گزار ہیں۔ انہوںنے کہا کہ دہشتگرد کیفر کردار تک پہنچیں گے، کسی مجرم کو چھوڑا نہیں جائے گا۔