عبدالعلیم خان

دہشتگردی کا مقصد شہریوں کو خوفزدہ کرنا ، ترقی کا پہیہ روکنا ہے’عبدالعلیم خان

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر وصدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے نوشکی شاہراہ پر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کا مقصد شہریوں کو خوفزدہ کرنا اور ترقی کا پہیہ روکنا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر تخریبی کارروائیوں سے مذموم مقاصد حاصل نہیں کر سکتے، پاک فوج اور سیکورٹی ادارے دہشتگردوں کی سرکوبی جاری رکھیں گے، معصوم شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا ہ کو سوچی سمجھی سازش کے تحت نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اللہ تعالی مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ اور زخمیوں کو جلد صحت یاب فرمائے۔