لاہور (رپورٹنگ آن لائن) سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے دن شہدا کے خاندانوں سے بھر پور اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔
شہدائے پولیس کی قومی دن پر اپنے پیغام میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پولیس کی شاندار کارکردگی کے باعث 25کروڑ عوام سکون کی نیند سوتے ہیں،فرائض کی ادائیگی میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس اہلکار ہمارے سر کا تاج ہیں۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ دہشت گردی اور سنگین جرائم کے خلاف پولیس کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا،کے پی،بلوچستان سندھ اور کچے میں امن کی خاطر سینہ سپر پولیس اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ آئیں آج ملکراپنے معاشرے کو جرائم سے پاک کرنے کا عہد کریں۔