بلاول بھٹو 100

دہشتگردانسانیت کے دشمن ہیں، آخری دہشگرد کے خاتمے تک لڑیں گے’ بلاول بھٹو

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگردوں کی جانب سے تربت میں مسافر بس کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے 5 ایف سی اہلکاروں سمیت 6 افراد کی شہادت پر اظہار افسوس اورایس ایس پی سمیت تمام زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشتگرد انسانیت کے دشمنی ہیں، آخری دہشگرد کے خاتمے تک ہم لڑیں گے اور جیتیں گے،حملے میں ملوث تمام مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو ہدایت کی کہ دھماکے کے زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں