ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان 261

دھیلے کی کرپشن نہ کرنے کے دعویدار شہباز شریف اپنی ہی پارٹی کے فنڈز ہڑپ کرگئے،فردوس عاشق اعوان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دھیلے کی کرپشن نہ کرنے کے دعویدار شہباز شریف اپنی ہی پارٹی کے 51 کروڑ 52 لاکھ 71 ہزار روپے کے فنڈز ہڑپ کر گئے

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ دستاویزات کے مطابق ایم این ایز، ایم پی ایز اور نجی ہاسنگ سوسائٹی مالکان سے کروڑوں کی وصولیاں 15-2010 کے دوران شریف گروپ کے ملازم راشد کرامت کی نثار ٹریڈنگ کمپنی اکانٹ میں منتقل ہوئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں