اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)رہنما مسلم لیگ (ن )رانا ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے سینیٹ اپوزیشن لیڈر کی پوزیشن کیلئے پی ڈی ایم کا اعتماد توڑا، پیپلزپارٹی کے پاس دھوکا دہی کی وضاحت نہیں۔ایک انٹرویومیں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے بی اے پی کے ووٹوں کے ساتھ اپوزیشن لیڈر کی نشست حاصل کی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے بے اصولی، دھوکا دہی پر وضاحت مانگی جو ان کے پاس نہیں ہے اور نہ ہی دے سکیں گے۔رہنما مسلم لیگ (ن )نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے مناسب سمجھا پی ڈی ایم سے علیحدہ ہوجائیں، پی ڈی ایم کیساتھ ایسے نہیں چلاجا سکتا کہ حکومتی اتحاد کے ساتھ بھی ہوں۔راناثنا نے کہا کہ استعفے اپوزیشن کا اجتماعی آپشن تھا، پی پی کے سامنے دلیل رکھی تھی۔