وزیر اعلی پنجاب 165

دھمکیاں دینے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے، عثمان بزدار

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ دھمکیاں دینے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کوٹ ادو میں شوہر کے سامنے بیوی سے ناروا سلوک کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر آرپی او ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ متاثرہ خاتون کو ہر صورت انصاف دلائیں گے اور مکمل تحفظ دیں گے۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ متاثرہ خاتون کے ساتھ دلی ہمدردی ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پولیس اہلکار کی جانب سے متاثرہ خاتون کو دھمکیاں دینے کی شکایت کی غیر جانبدارانہ انکوائری کروائی جائے۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ متاثرہ خاتون کو انصاف فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں