فواد چوہدری 142

دھمکیاں اگر بغیر نوٹس اور احتساب کے نظرانداز ہو جائیں تو پھر اللہ ہی حافظ ہے،فواد چوہدری کا رانا ثنا اللہ کے بیان میں پر ردعمل

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے رانا ثنا اللہ کے بیان میں پر ردعمل میں کہا ہے کہ ایسی گفتگو اور دھمکیاں اگر بغیر نوٹس اور احتساب کے نظرانداز ہو جائیں تو پھر اللہ ہی حافظ ہے،

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا مجھے امید ہے اعلی ترین سطح پر عدلیہ اس گفتگو کا نوٹس لے گی اور اقدامات کئے جائیں گے تا کہ احتساب کا عمل بغیر خوف وخطر آگے بڑہ سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں