اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دھاندلی کے سردار عمران خان این اے 75 میں الیکشن پر خاموش رہے، حلقے میں مار دھاڑ، غنڈہ گردی اور بدمعاشی ہوتی رہی۔
منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ این اے 75ضمنی الیکشن میں ووٹرز کو ہراساں کیا گیا ہے، 20پریزائیڈنگ افسران کو لاپتہ افراد بنا دیا یگا تھا، این اے 75میں لوگوں کی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے جبکہ دھاندلی کے سردار عمران خان این اے 75پر خاموش رہے۔
انہوں نے کہا کہ 340پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے، لوگوں کو آئینی وجمہوری حق سے محروم رکھنے کی کوشش کی گئی جبکہ ریٹرننگ افسر انتظامیہ سے رابطے کی کوشش کرتے رہے، حلقے میں مار دھاڑ ، غنڈہ گردی اور بدمعاشی ہوتی رہی لیکن الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز تاریخی تھی،الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتظامیہ نے تعاون نہیں کیا۔ ترجمان نے کہا کہ غائب پریزائیڈنگ افسران کو اکٹھا پولیس وین میں لایا گیا ہے