مکو آ نہ (رپورٹنگ آن لائن)دھاتو ں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 17فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں دھاتوں کی درآمدات پر2.676ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 17فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں دھاتوں کی درآمدات پر2.294ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا تھانومبرمیں دھاتوں کی درآمدات کا حجم 505ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا جو گزشتہ سال نومبرکے مقابلے میں 15فیصدزیادہ ہے۔ گزشتہ سال نومبرمیں دھاتوں کی درآمدات پر440ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہواتھا۔
اکتوبر کے مقابلے میں نومبرمیں دھاتوں کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر15فیصد کی کمی ہوئی۔ اکتوبر میں 596ملین ڈالر مالیت کی دھاتیں درآمد کی گئیں جو نومبرمیں کم ہوکر505ملین ڈالر ہوگئیں۔واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں پاکستان کا درآمدی بل 28.40ارب ڈالر اور برآمدی بل 12.867ارب ڈالر ریکارڈکیا گیا ہے۔









