ممبئی (ر پورٹنگ آن لائن) بالی ووڈ کی صف اول کی خوبرو اداکارہ و ماڈل دپیکا پڈوکون کی ادھوری خواہش پوری ہوگئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سدھارتھ آنند کی اگلی اسپائی تھرلر فلم فائٹر میں دیپیکا پڈوکون اور اداکار ہریتک روشن پہلی بار ایک ساتھ بڑے پردے پر نظر آئیں گے۔ اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ہریتک روشن کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ہمیشہ ان کے ساتھ کام کرنا چاہتی تھیں،
بعض اوقات بات کسی کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں نہیں ہوتی بلکہ مجھے لگتا ہے کہ بہت سی چیزیں ہیں جیسے کہ صحیح اسکرپٹ، صحیح ہدایت کار، آپ کی زندگی کا صحیح وقت اور بہت سی چیزیں ہیں جو فلم میں کام کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرتی ہیں ۔ دپیکا پڈوکون نے مزید کہا کہ یہ دو غیر معمولی ستاروں کے ایک ساتھ آنے کا صحیح وقت ہے۔









