رپورٹنگ آن لائن۔۔
کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور غلام محمود ڈوگر کی خصوصی ہدایات پر سی آئی اے اقبال ٹاون جرائم اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس کے اصول پر عمل پیرا ہے۔
ڈی ایس پی سی آئی اے اقبال ٹاون رضوان قادر کی سربراہی میں سب انسپکٹر شکیل احمد بٹ، انسپکٹر حافظ محمد طارق، انسپکٹر سید وقاص الحسن، سب انسپکٹر۔حمد اکرم اور اے ایس آئی محمد یونس نے کئی منشیات فروش، قاتل اور ڈکیت گینگ کے رکن گرفتار کئے۔
ان میں شادباغ اورتھانہ شالا مار کی حدود سے قتل کے مقدمات میں عمر علی اور علی حمزہ کو، تھانہ مصری شاہ کی حدود سے ڈکیتی و قتل کے مقدمہ میں رحمان بٹ کو،
تھانہ اچھرہ کی حدود سے منشیات کےمقدمہ میں عاشق حسین کو 24 کلو گرام چرس کے ہمراہ، تھانہ ہنجروال کی حدود سے منشیات کے مقدمہ میں آصف رضاکو 45 کلو گرام چرس کے ہمراہ،
سوا کروڑ روپے کے زیورات کی نقب زنی میں ملوث خضر حیات اور رحمت علی کو،
80 لاکھ روہے کی نقب زنی میں دانش مسیح، ساگرمسیح، ساجد عرف گراری مسیح کو اور 12لاکھ روپے کی ڈکیتی کے مقدمہ میں ارسلان عرف لنگڑا، محمد سبحان، حسن علی عرف پھاتا اور گل زمان کو گرفتار کیا