کامران ٹیسوری 15

دو سال تک کلاس لینے والے ہزاروں طلبہ کا مستقبل دا پر نہیں لگنے دوں گا،کامران ٹیسوری

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ دو سال تک کلاس لینے والے ہزاروں طلبہ کا مستقبل دا ئوپر نہیں لگنے دوں گا۔ طلبہ کا کورس مکمل ہونے تک آئی ٹی پروگرام ہر صورت جاری رکھنے کے لیے اقدامات کر رہا ہوں اور اس پروگرام کو جاری رکھنے کے لیے جے ڈی سی، سیلانی اور بدر ایکسپو سے رابطہ کیا ہے۔

سابق گورنر سندھ نے کہا کہ یہ یقینی بنایا ہے کہ نئے گورنر پر آئی ٹی کورس جاری رکھنے کا مالی بوجھ نہ پڑے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے یہی طلبہ آئی ٹی امتحان پاس کریں گے تو ہزاروں ڈالر ماہانہ کمائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں