لاہور(رپورٹنگ آن لائن)صوبائی دالحکومت میں دو روز کے دوران 16کلو گھی کے کنستر کی قیمت میں 100روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق 100روپے اضافے سے درجہ اول گھی کے کنستر کی قیمت 5150روپے سے بڑھ کر 5250روپے اور درجہ سوم گھی کے کنستر کی قیمت 4950روپے سے بڑھ کر 5050روپے ہو گئی ۔
