لاہور( رپورٹنگ آن لائن)کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن نے پہلے دو روز کا خرید و فروخت کا ڈیٹا جاری کر دیا جس کے مطابق بسنت کی آمد کے ساتھ ہی پتنگوں اور ڈور کی فروخت کے ریکارڈ قائم ہونے لگے۔
کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن نے پہلے دو روز کا خرید و فروخت کا ڈیٹا جاری کر دیاہے جس کے مطابق پہلے دوروزمیں 34کروڑکی خرید و فروخت ہوئی،پہلے روز 16 اور دوسریروز18کروڑ روپے کی خرید و فروخت ہوئی۔ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے مطابق دوسرے روز لاہورمیں چھ لاکھ سے زائد پتنگیںاور15 ہزار سے زائد پنے فروخت ہوئے۔









