معاون خصوصی تانیہ ایدروس

دوہری شہریت ،وزیر اعظم کی معاون خصوصی تانیہ ایدروس نے استعفیٰ دےدیا

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس نے استعفیٰ دے دیا۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی تانیہ ایدروس مستعفی ہو گئی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ دہری شہریت کے مسئلے پر ان پر سوالات اٹھائے جا رہے تھے

جس کی وجہ سے انھوں نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ تانیہ ایدروس نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ میری دہری شہریت پر سوال اٹھائے گئے،

مجھ پر ہونے والی تنقید ڈیجیٹل پاکستان کے وژن پر اثر انداز ہو رہی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی مفاد مد نظر رکھتے ہوئے ،

وزیر اعظم کو استعفیٰ پیش کرتی ہوں، تاہم میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ ملک کی خدمت کرتی رہوں گی۔