ممبئی (ر پورٹنگ آن لائن)بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے دوسرے بیٹے جے کی پیدائش سے قبل سیروگیسی کے آپشن سے متعلق آنے والے خیالات کا اعتراف کیا ہے۔بھارتی میڈیا کو حال ہی میں دیے گئے انٹرویو کے دوران کرینہ نے انکشاف کیا کہ دوسرے بچے کی پلاننگ سے قبل سیف علی خان سے سیروگیسی سے متعلق گفتگو کی تھی۔کرینہ نے بتایا کہ اس وقت میں سوچ رہی تھی کہ ہمیں کیا کرنا چاہیے؟کیا ہمیں سیروگیسی کا انتخاب کرنا چاہیے؟ اس وقت سیروگیسی ایک عارضی خیال تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ نے دوسرے بیٹے کی پیدائش کے وقت کو زندگی کی سب سے بڑی خوشی قرار دیا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ دو بیٹوں کے حمل کا تجربہ کرنے کے بعد خوش ہوں کیونکہ میں اس دوران خوب لطف اندوز ہوئی۔خیال رہے کہ سیف اور کرینہ کے دوسرے بیٹے کی پیدائش رواں سال فرور ی میں ہوئی تھی جس کا نام جہانگیر علی خان رکھا گیا ہے۔