بیجنگ (ر پورٹنگ آن لائن)چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ وہ اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتن کے ساتھ
دوسری عالمی جنگ میں حاصل کردہ فتح کے تحفظ اور عالمی شفافیت اور انصاف کے لئے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کوششیں
کرنے پر تیار ہیں۔دوسری عالمی جنگ میں فتح کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر صدر پوتن کے ساتھ پیغامات کے تبادلے میں
صدر شی نے کہا کہ 75 سال قبل اسی دن جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ کی فتوحات اور جاپان کے
خلاف سوویت یونین کی جنگ نے حتمی فتح حاصل کی تھی۔صدر شی نے کہا کہ اس جنگ میں جو ایشیا، یورپ، افریقہ اور اوشیانا
میں پھیل گئی تھی، میں شامل تمام ممالک میں 10کروڑ سے زائد فوجی اور عام شہری زخمی یا ہلاک ہوئے جنہوں نے انسانی تاریخ
کی سب سے تکلیف دہ قیمت ادا کی۔انہوں نے مزید کہا کہ چین اور روس بالترتیب ایشیا اور یورپ کے اہم میدان جنگ تھے
جنہوں نے فاشسٹ مخالف عالمی جنگ میں فتح کے لئے ناقابل تسخیر تاریخی کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ چینی اور روسی عوام
نے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر جنگ کی اور جانوں کی قربانی کے ساتھ ایک اٹوٹ انگ دوستی قائم کی جس نے دوطرفہ
تعلقات کی اعلی سطح پر ترقی کی ایک مضبوط بنیاد رکھی۔