بشریٰ انصاری 304

دوسروں کی کامیابی پر خوش اور حسد نہ کرنا میری کامیابی کا راز ہے’ بشریٰ انصاری

لاہور( ر پورٹنگ آن لائن)سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ ہمارے دور میں ٹی وی پر کام کرنے کو معیوب سمجھا جاتا تھا اور خاندان والوں کی طرف سے بڑی سختی کا سامنا کرنا پڑتا تھا ،دوسروں کی کامیابی پر خوش اور کسی سے حسد نہیں کرتی اور یہی میری کامیابی کا راز ہے ۔ ایک انٹر ویو میں سینئر اداکارہ نے کہا کہ آج کل پڑھے لکھے اور اچھے گھرانے کے لڑکے اور لڑکیاں اس شعبے کی طرف آرہے ہیں جو خوش آئند ہے اور میں ان کا کام دیکھ کر خوش ہوتی ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم تین بہنوں نے ٹی وی پر کام کیا ہے اور میری ایک عادت ہے کہ میں سب کی کامیابی پر خوش ہوتی ہوں۔مجھے معلوم ہے کہ محنت کیا ہوتی ہے اس لئے میں دوسروں کی کامیابی پر نہ صرف خوش ہوتی ہوں بلکہ ان کے کام کو سراہتی بھی ہوں ۔انہوںنے کہا کہ اگر مجھے سینئر اداکارہ کہا جائے تو مجھے برا نہیں لگتا کیونکہ میں شوبز میں سالہوں گزارے ہیں اور سینئر ہونا عزت و احترام کی علامت ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں