رضا عارف 64

دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے، ایرانی نائب صدر

تہران (رپورٹنگ آن لائن) ٹرمپ کی دھمکیوں پر رد عمل دیتے ہوئے ایرانی نائب صدر رضا عارف نے کہا ہے کہ دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے۔

ایک بیان میں ایرانی نائب صدر نے کہا کہ ٹرمپ ایران کو پاور پلانٹ اور پل تباہ کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، ایران نے دباؤ کے باوجود تعمیر و ترقی کے راستے کا انتخاب کیا، غلطی نہ کرو، تم جنگی جرائم کے ذریعے کچھ حاصل نہیں کر سکو گے۔

دوسری جانب سپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف نے ٹرمپ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ خطرناک کھیل کو ختم کیا جائے، ٹرمپ کے غیرذمہ دارانہ اقدامات ہر امریکی خاندان کو زندہ جہنم میں دھکیل رہے ہیں، پورا خطہ جلنے والا ہے کیونکہ تم نیتن یاہو کے احکامات ماننے پر مصر ہو، واحد حل ایرانیوں کے حقوق کا احترام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں