تل ابیب(رپورٹنگ آن لائن)اسرائیل نے تجویزدی ہے کہ غزہ کے باشندوں کو بحیرہ روم کے کسی جزیرے پر منتقل کیا جائے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز نے ایک سیشن میں متعدد وزرا کی طرف سے بیان کردہ یورپی نقطہ نظر کو نظر انداز کر دیا۔
اسرائیل نے بحیرہ روم میں ایک جزیرہ بنانے کی اپنی تجویز پیش کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی۔ جس میں غزہ کی پٹی کے رہائشیوں کو منتقل کیا جائے گا۔ اسرائیل کے اس موقف بڑے پیمانے پر حیرت اور تشویش کا اظہار کیا گیا۔ دوسری جانب فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے تجویز کا جواب دیتے کہا کہ فلسطینی اپنا ملک نہیں چھوڑیں گے۔
فلسطینیوں کو جزیرے پر منتقل کرنے کی تجویز دینے والا خود جزیرے میں آباد ہوگا۔