ٹی 20

دوسرا ٹی 20، زمبابوے نے سری لنکا کو 5 وکٹ سے ہرا دیا

ہرارے(رپورٹنگ آن لائن)دوسرے ٹی 20 میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو 5 وکٹ سے ہرا دیا۔ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوین بولرز کی تباہ کن بولنگ کے سبب سری لنکن ٹیم صرف 80 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

سری لنکا کے کامل مشرا نے 20 اور کپتان چارتھ اسالانکا نے 18 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر تھے۔زمبابویں کی طرف سے سکندر رضا اور بریڈایونز نے 3، 3 اور بلیسنگ موزار بانی نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔جواب میں زمبابوے نے 81 رنز کا ہدف 15 ویں اوور میں 5 وکٹ پر حاصل کر لیا.

موسیٰ کیوا نے 21 اور ریان برل نے 20 رنز بنائے۔سری لنکا کی طرف دشمانتھا چمیرا نے 3 وکٹ حاصل کیں، سکندر رضا کو عمدہ بولنگ اور فیلڈنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان 3 میچز کی سیریز 1ـ1 سے برابر ہو گئی