کرائسٹ چرچ (ر پورٹنگ آن لائن)نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز عمدہ اننگز کھیلتے ہوئے ٹیسٹ کیریئر کی 24ویں سنچری مکمل کی ۔ انہوںنے اپنی سنچری 140گیندوں پر مکمل کی جس میں 16چوکے شامل تھے ۔ ولیمسن نے جیسے ہی اپنی سنچری مکمل کی تو گرائونڈ میں موجود شائقین نے کھڑے ہو کر بھرپور تالیاں بجا کر داد دی جس پر انہوںنے اپنا بلا ہوا میں لہرا کر تماشائیوں کی داد کا جواب دیا ۔
