احسن اقبال

دوست ملک کی سفارتکاری کے ساتھ عمران خان نے کشمیر کا ایک ارب ڈالر کے عوض سودا کرلیا،احسن اقبال

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ دوست ملک کی سفارتکاری کے ساتھ عمران خان نے کشمیر کا ایک ارب ڈالر کے عوض سودا کرلیا، اب ہندوستان سے کپاس، زرعی اجناس درآمد کرانے کےلئے سمریوں کو کہاں سے ہواﺅں کا زور مل گیا ہے، عمران خان نے ملک کے مفادات کا سودا کیا ہے، ہمیں لیکچر دیا کرتے تھے مودی کو ہٹلر اور ہندوتوں نظریہ کو زہر کہتے تھے۔

بدھ کو رہنما مسلم لیگ نون احسن اقبال نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے 700 ارب کے ٹیکس لگا کر آئین کی دھجیاں بکھیر دی ہیں اور پاکستان کے آئین پر عملدرآمد کا اختیار بھی آئی ایم ایف کو دے دیا ہے، یہ بھی اختیار دیا ہے کہ پاکستان کے منی بل ایوان سے پاس ہوں گے یا آرڈیننس کے ذریعے کرائے جائیں گے۔

احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان آئین، قانون اور مفادات سے کھیلنا شروع کر دیا ہے اور صرف اس لئے کہ جو حکومت کی کتنی میں چھید ہو گئے ہیں اس کے باوجود تیرتی رہے اور اس کےلئے چاہے پاکستان کسی بھی مفاد کا سودا کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کشمیر کے معاملے پر بھی ایک ارب ڈالر کے عوض سودا کرلیا ہے اور ایک دوست ممالک کی سفارتکاری کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو پس پشت میں ڈال دیا گیا ہے اور اسی بھارت اور وہی حکومت جس کے بارے میں کل تک ہمیں طعنے ملتے تھے عمران خان قومی اسمبلی میں لیکچر دیا کرتے تھے اور کہتے تھے کہ ہندوستانی وزیراعظم مودی ہٹلر ہے، ہندوتوواں نظریات ایک زہر ہے، ہمیں بتایا کرتے تھے کہ ہندوستان کس طرح مسلمانوں کی نسل کشی کر رہا ہے، کس طرح سے ہندوستان میں انتہاءپسندی آگئی ہے، لیکن اب پوچھنا ہے کہ ہندوستان سے کپاس، زرعی اجناس کی سمریوں نے ہواﺅں کا رخ پکڑ لیا ہے، کیا ہندوستان آرٹیکل 370کو واپس لے لیا ہے، کیا ہندوستان نے ایسی کوئی رعایت دی ہے جس کے پیچھے حکومت پاکستان ایک دم بچھی چلی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس قومی مفاد کو دیکھنے کےلئے کوئی صلاحیت موجود نہیں ہے اور آج یہ حکومت اپنی نا اہلی اور نالائقی کی قیمت ملک کے مفادات سے مشروط کر رہی ہے،22کروڑ عوام اس نااہلی کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 3 سالوں میں 3وزیرخزانہ بدل چکے ہیں، درجنوں وزیروں کو تبدیل کیا جا چکا ہے جبکہ جس وزیراعظم کو یہ نہیں معلوم کہ میشت، سیاست، خارجہ پالیسی کیسے چلانی ہے، اس وزیراعظم کے ہاتھوں میں پاکستان کی ایٹمی طاقت یک ڈائیونگ دی گئی ہوئی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ عوام نے عمران خان کو حکومت نہیں دی ہے، جنہوں نے لا کر بٹھایا ہے ان سے پوچھتا ہوں کہ عوام نے آپ کا کیا بگاڑا تھا جو آپ نے پورے ملک کو اجاڑ دیا ہے