اشرف غنی

دوسال قبل ٹرمپ سے کہا تھا کہ امریکا افغانستان چھوڑ دے، اشرف غنی کا دعوی

کابل (ر پورٹنگ آن لائن)افغان صدر اشرف غنی نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے ہی 2 سال پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا تھا کہ امریکا افغانستان چھوڑ دے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں اشرف غنی کا کہنا تھا کہ ملک میں موجودہ تشدد کے ذمہ دار طالبان ہیں جس میں ہر روز 200 سے 600 افراد مارے جا رہے ہیں۔اشرف غنی کا کہنا تھا کہ طالبان سے پوچھا جانا چاہیے کہ وہ اب کس لیے لڑ رہے ہیں اور اس سے کس کا فائدہ ہو گا۔