لاہور (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہر ثقافتی یوم خوبصورت روایت اور اپنی اقدار سے جڑے رہنے کا عہد ہے، پاکستان کے ہر صوبے کی ثقافت قابل احترام اور ملک کی پہچان ہے۔ بلوچ ثقافت کے دن پروزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پھول الگ سہی لیکن گلدستہ ایک ہے، بلوچ ثقافت بہت دلکش ہے۔
باوقارسفید پگڑی، بلوچی کڑھائی سے مزین ملبوسات، بلوچی رقص ہر دل کو بھاتے ہیں۔ بلوچ ثقافت محبت، بہادری اور مہمان نوازی کی علامت ہے۔ بلوچ روایات اور ثقافت محبت اور بہادری کا حسین امتزاج ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ نوجوان نسل کو ورثے سے روشناس کرانے کے لئے ثقافتی روایات کا فروغ ناگزیر ہے۔ دورہ کوئٹہ کے دوران شاندار میزبانی اور دلفریب ثقافت نے دل موہ لیا۔








