محسن نقوی

دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کا شکر گزار ہوں،محسن نقوی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سری لنکن کھلاڑیوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کا شکر گزار ہوں،یہی کھیل کا اصل جذبہ اور یکجہتی کی روشن مثال ہے