شعیب ملک

دورہ نیوزی لینڈ سے ڈراپ کرنے کے معاملے پر ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، شعیب ملک

کولمبو(ر پورٹنگ آن لائن)سینئر آل رائونڈ شعیب ملک نے کہا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ سے ڈراپ کرنے کے معاملے پر ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔لنکا پریمیئر لیگ میں جافنا اسٹالینز کی نمائندگی کرنے والے شعیب ملک نے کہاکہ مجھے ٹور پر نہ بھیجنے کا جواب صرف چیف سلیکٹر ہی دے سکتے ہیں، مجھے اس بارے میں کچھ معلوم نہیں،نہ ہی مجھ سے پینل کی جانب سے کوئی رابطہ کیا گیا تھا۔شعیب ملک نے کہا کہ ایل پی ایل میرے لیے ایک اچھا موقع اور میری توجہ اس پر مرکوز ہے، انھوں نے بابر اعظم کو تینوں فارمیٹ کا کپتان مقرر کرنے کے فیصلے کوسراہا۔