دورہ انگلینڈ

دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستانی ٹیم کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹنگ کاشیڈول تبدیل

لاہور(سپورٹس رپورٹر) دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے پلان کے مطابق اب پہلی ٹیسٹنگ 22جون کو ہوگی جس کا 20جون کو اعلان کیاگیاتھا۔

اب لاہور، کراچی، راولپنڈی اور پشاور میں مقیم کھلاڑی اپنے اپنے شہروں میں ٹیسٹنگ کرائیں گے۔دوسری ٹیسٹنگ کے لیے 25جون کی تاریخ تجویز کی گئی ہے۔

تاہم یہ ٹیسٹنگ انگلینڈ روانگی کی حتمی روانگی پلان سے مشروط ہے۔ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان کرکٹ سریز معاملات کو کل حتمی شکل دی جائے گی۔