انگلینڈ

دورہ انگلینڈ کے آغاز سے چند روز قبل ہی بھارتی ٹیم کے نو منتخب کپتان شبمن گل کے بیٹ اسٹیکر پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)دورہ انگلینڈ کے آغاز سے چند روز قبل ہی بھارتی ٹیم کے نو منتخب کپتان شبمن گل کے بیٹ اسٹیکر پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔بھارت کے نئے ٹیسٹ کپتان شبمن گل نے دورہ انگلینڈ سے قبل اپنے بیٹ پر ”پرنس”کا اسٹیکر لگوا کر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، جس پر بھارتی مداحوں نے اپنے ہی کپتان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معروف کمپنی کی جانب سے بنائے گئے بیٹ پر ”پرنس”لکھا ہوا ہے، کرکٹر کے مداح انہیں اسی نام سے پکارتے ہیں۔

بھارتی کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں جیسے سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کے بیٹس پر صرف”Genius” لکھا جاتا تھا جبکہ انہیں دنیا بھر میں ناقابل فراموش اننگز کے باعث گاڈ اور کنگ کے القاب سے یاد رکھا جاتا ہے۔بھارتیوں نے اپنے کپتان پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ شبمن گل خود پسندی کا شکار ہوچکے ہیں، انکے کوئی ایسے کارنامے نہیں، جس پر انہیں پرنس کا لقب مل سکے۔