حیدر علی

دورہ انگلینڈ میں یونس خان سے بہت کچھ سیکھا، اب نیوزی لینڈ میں بھی فائدہ اْٹھاوں گا، حید ر علی

آکلینڈ (رپورٹنگ آن لائن) نوجوان کرکٹر حیدر علی نے نے کہاہے کہ دورہ انگلینڈ میں یونس خان سے بہت کچھ سیکھا، اب نیوزی لینڈ میں بھی ان کی موجودگی سے فائدہ اْٹھائوں گا۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ انہیں ایک بار پھر یونس خان سے اپنی بیٹنگ کے حوالے سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔ انہوںنے کہا کہ یونس خان جب دورہ انگلینڈ میں ٹیم کے ساتھ تھے تو ان سے بہت کچھ سیکھا تھا، انہوں نے پچ ریڈ کرنے کے بارے میں بتایا جس سے فائدہ ہوا۔ اب ایک مرتبہ پھر یونس خان ٹیم کے ساتھ ہیں اور نیوزی لینڈ میں ان کی موجودگی سے فائدہ اْٹھاوں گا اور زیادہ سے زیادہ سیکھوں گا۔حیدر علی نے کہا کہ ان کی ہمیشہ کوشش یہی ہوتی ہے کہ وہ اپنا نیچرل گیم کھیلیں، اْن کا انگلینڈ اور سائوتھ افریقا میں کھیلنے کا تجربہ ہے اس لیے نیوزی لینڈ میں کھیلنے میں مشکل نہیں ہو گی۔

کنڈیشنز خواہ کیسی ہی ہوں میں اپنے انداز سے کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔ پاکستان کی پچز بھی اچھی ہیں لیکن تیز پچز پر کھیلنے کا زیادہ مزہ آتا ہے۔حیدر علی نے کہاکہ پاکستان ٹیم میں آنے کے لیے لمبا سفر طے کیا۔ ٹیپ بال کے ساتھ کھیلنے سے شروع کیا اور پھر ہارڈ بال سے کھیلنے لگا۔ اس دوران فیملی نے بہت اسپورٹ کیا ، میری حوصلہ افزائی کی اور جب قومی سطح پر آیا تو بابر اعظم نے میری حوصلہ افزائی کی۔ حیدر علی نے کہا کہ اب میری کوشش یہی ہے کہ میں اچھا اور لمبا کھیلوں، انہوں نے مزید کہا کہ روہت شرما اوپنر ہیں، ان کو پسند کرتا ہوں جبکہ کور ڈرائیو میری فیورٹ شاٹ ہے، مجھے بابر اعظم کی ڈرائیو پسند ہے۔