راشد لطیف 257

دورہ انگلینڈ عابد علی کیلئے آسان نہیں،راشد لطیف

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ دورہ انگلینڈ عابد علی کیلئے آسان نہیں،عابد علی کے لیے انگلینڈ کی کنڈیشنر اور بولنگ اٹیک ایک چیلنج سے کم نہیں ہوگا۔

ایک انٹرویومیں سابق ٹیسٹ کپتان راشد لطیف نے کہا کہ کراچی اور راولپنڈی میں ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے عابد علی کے لیے انگلینڈ کی کنڈیشنر اور بولنگ اٹیک ایک چیلنج سے کم نہیں ہوگا، جہاں بنائ پرفارمنس وہ ماضی کی کارکردگی پر ٹیم میں جگہ برقرار نہیں رکھ سکیں گے۔

پاکستان کے لیے 37ٹیسٹ اور 166ون ڈے کھیلنے والے سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر راشد لطیف نے کہاکہ اس بات کا اندازہ عابد علی کو بھی بخوبی ہے، جن کے لیے اگر ماحول پریکٹس کے دوران ساز گار نہیں تو ٹیسٹ میچ تو قدرے مشکل حالات کا کھیل ہے، جہاں بناء اعتماد اور فارم آپ کے لیے رنز کرنا کسی کارنامے سے کم نہیں ہوتا۔

راشد لطیف نے سوشل میڈیا پر پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کو کٹ دینے کی ویڈیو کو بھی عابد علی کے لیے خاموش پیغام قرار دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ ٹیم کی پہلی چوائس عابد علی ہیں لیکن جس طرح امام الحق کو اس ویڈیو میں پیش کیا گیا ہے، عابد علی کے سب سمجھنے کے لیے کافی ہوگا۔

راشد لطیف نے کہا کہ عابد علی ویسے ہی بڑی مشکل اور تاخیر سے قومی ٹیم کاحصہ بنے ہیں ، اب دیکھنا ہے کہ حالات و واقعات ان کے کیرئیر کو کس سمت میں لے کر جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں