بابر اعظم 109

دورہ آسٹریلیا کے دوران نو منتخب کپتان شان مسعود کے پاس خود کو منوانے کا بہترین موقع ہے ، بابر اعظم

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر بابراعظم نے کہا ہے کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران نو منتخب کپتان شان مسعود کے پاس خود کو منوانے کا بہترین موقع ہے۔سابق کپتان بابراعظم نے شان مسعود کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انکے پاس آسٹریلیا میں پرفارم کرنے کا شاندار موقع ہے وہ اپنی صلاحیتوں کو منوائیں۔

بابراعظم نے کیمپ میں شریک نئے کھلاڑیوں پر بھی زور دیا کہ وہ دورہ آسٹریلیا کے دوران شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے ٹیم میں جگہ پکی کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں