مکوآنہ(رپورٹنگ آن لائن) دودھ ،کریم اور نوزائیدہ بچوں کے دودھ کی قومی درآمدات میں جون 2025 کے دوران 6.25 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس)کی رپورٹ کے مطابق اس دوران درآمدات کا حجم 3.4 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ جون 2024 میں دودھ ، کریم اور نوزائیدہ بچوں کے دودھ کی درآمدات کی مالیت 3.2 ارب روپے رہی تھی ۔
اس طرح جون 2024 کے مقابلہ جون 2025 کے دوران دودھ ،کریم اور نوزائیدہ بچوں کے دودھ کی قومی درآمدات میں0.2 ارب روپے یعنی 6.25 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔