پاک بھارت ٹاکرے 117

دن اچھا ہوا تو بھارت سے جیت ہماری ہے، فنکار برادری کے پاک بھارت ٹاکرے پر تبصرے

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)پاکستانی شوبز سٹارز نے پاک ، بھارت مقابلے پر رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ دن اچھا ہوا تو بھارت سے جیت ہماری ہے۔فلم اسٹار سعود نے کہا کہ بھارت میں ہونے والے واقعات نے بددل کردیا اب ان کی ٹیم کا میچ دیکھنے کا دل نہیں کرتا، بھارت کو تو ہرائیں ، دیگر ٹیموں سے بھی کامیابی حاصل کریں اور ورلڈ کپ پاکستان لائیں۔

اداکار نعمان حبیب نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے دبئی جارہا ہوں، تمام میچز دیکھوں گا ۔اداکار نے یہ بھی بتایا کہ انہیں لوگ فلمی دنیا کا شاہد آفریدی کہتے ہیں تو انہیں خوشی ہوتی ہے۔اداکار سلمان سعید نے کہا کہ پاکستانی ٹیم بھارت سے اچھی ہے، دن اچھا ہوا تو جیت ہماری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں