لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیرصنعت وتجارت پنجاب میاں اسلم اقبال نے خبردار کیا ہے کہ دنیا کی طرح پاکستان کو بھی کرونا کی دوسری لہر کا سامنا ہے، خدانخواستہ کرونا پھیلا تو سخت فیصلے کیے جاسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں میاں اسلم نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، عوام احتیاط کریں اور ماسک کی پابندی کریں، کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ صوبائی وزیر نے اپیل کی کہ مارکیٹوں میں کرونا ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ خدانخواستہ کرونا پھیلا تو سخت فیصلے کیے جاسکتے ہیں، ملک کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں کی بندش کا متحمل نہیں ہوسکتا، شہری احتیاطی تدابیر اپنائیں۔