بل گیٹس

دنیا کو نوول کروناوائرس سے بچانے کیلئے ویکسین کی متعدد خوراکوں کی ضرروت ہے، بل گیٹس

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ لوگوں کو نوول کرونا وائرس کیخلاف قوت مدافعت پیدا کرنے کیلئے ویکسین کی زیادہ خوراکوں کی ضرورت ہوسکتی ہے اور ویکسین کی فراہمی کیلئے عالمی کوششوں کی ضرورت ہوگی۔

گیٹس نے سی بی سی ایوننگ نیوز کو بتایا کہ ابھی تک کوئی بھی ایسی ویکسین موجود نہیں جو ایک خوراک کے ساتھ اپنا کام دکھائے۔ شروعات میں بھی یہی امید تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ضروری ہوا تو زیادہ خوراکوں کیلئے دنیا بھر میں 7ارب ویکسینز کی ضرورت ہوگی۔

گیٹس عالمی وبا کے خطرے سے 2015سے خبردار کررہے ہیں اور انہوں نے نوول کرونا وائرس سے نمٹنے میں عالمی کوششوں کیلئے بل اور میلینڈا گیٹس فانڈیشن کے ذریعے 30کروڑ امریکی ڈالرز عطیہ کئے ہیں، انہوں نے اعتراف کیا کہ کسی بھی ویکسین کی اہلیت بارے بہت زیادہ غیر یقینی صورتحال ہو گی لیکن انہوں نے زور دیا کہ اس کا یہی حل ہے جس سے ہمارا اچھا وقت آئے گا۔