شیری رحمان

دنیا کو ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق وسائل کی منصفانہ تقسیم کے عزم کا اعادہ کرنا ہو گا،شیری رحمان

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینٹر شیری رحمان نے شرم الشیخ میں COP27 میں پاکستان پویلین میں ‘دی لاسٹ اینڈ دی ڈیمیجڈ’ کے عنوان سے سیشن میں شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے در پیش بحران سے نمٹنے کے لئے وسائل کی منصفانہ تقسیم کے عزم کا اعادہ کرنا ہو گا، 

کاپ 27 میں یقینی بنانا ہوگا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نقصانات کے ازالہ ناگزیر ہے، اب وقت آگیا ہے کہ کلائمیٹ فائنانس کے متعلق ٹائم لائنز مقرر کی جائیں، ہم عالمی پلیٹ فارم میں اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ ہر ملک کو ویٹو حاصل ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ گلوبل نارتھ گلوبل ساوتھ سے آگے بڑھ کر فوری اقدامات کا تعین کرے جو ماحولیاتی خطرات کی نئی فرنٹ لائن کے کنارے پر ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ عالمی دنیا بھی اپنے عملی اقدامات کو یقنی بنائیں،

وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینٹر شیری رحمان نے جنوبی ایشیا کے ماحولیاتی وزراء کے اجلاس میں کہا کہ آب و ہوا کوئی سرحد نہیں جانتی ہے،اس کے لیے سرحدوں کے پار تعاون کو مسلسل مربوط کرنے کی ضرورت ہے،ہمیں علم، ڈیٹا پلیٹ فارمز، بہترین طریقوں، تجربات اور ترقی کرنے کے منصوبوں کو بانٹنے کی ضرورت ہے، ماحولیاتی تبدیلی جیسے سب سے اہم چیلنج سے نکلنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی مرتب کرنی ہو گی، وفاقی وزیر نے UNFCCC کے پویلین میں ایک پینل ڈسکشن میں پاکستان کے Living Indus Initiative پر روشنی ڈالی، جس کا مقصد دریا کو آب و ہوا اور انسانی اثرات سے بچانا ہے