بیجنگ(رپورٹنگ آن لائن)آپ نے متعدد اسمارٹ فونز دیکھے ہوں گے مگر ایسا نہیں جو ایک چینی کمپنی نے تیار کیا ہے۔یہ درحقیقت کوئی عام اسمارٹ فون نہیں بلکہ بہت خاص ہے کیونکہ اسے دنیا کا پہلا روبوٹ فون قرار دیا گیا ہے۔جی ہاں واقعی روبوٹ اسمارٹ فون جو فی الحال تو کانسیپٹ ڈیزائن ہے مگر آئندہ چند ہفتوں میں اس کا کمرشل ورژن متعارف کرایا جا رہا ہے۔اس فون میں ایک منفرد گیمبل میکنزم موجود ہے۔
یعنی فکس رئیر کیمرے کی بجائے اس میں ایک ہاتھ چھپا ہے جو ڈیوائس کے بیک سے باہر نکلتا ہے۔یہ ہاتھ پرائمری کیمرے کو 360 ڈگری میں تصاویر یا ویڈیو ریکارڈ کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔یعنی لائیو اسٹریمنگ یا کسی بھی جگہ کو ریکارڈ کرنے کے لیے بہترین ہے۔یہ گیمبل میکنزم اس ہاتھ کو بائیں جانگ سے نکل کر دائیں جانب جاتا ہے۔کمپنی کی جانب سے فون کی دیگر تفصیلات کو راز میں رکھا گیا ہے اور یہ معلوم نہیں کیمرا موڈیول میں کونسا سنسر استعمال کیا گیا ہے۔
البتہ یہ ضرور بتایا گیا کہ اس میں ایک اسٹار ٹریکنگ موڈ موجود ہے جبکہ اس کیمرے کو سیلفی لینے یا ویڈیو کالز کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔اس سے ہٹ کر بھی 2 کیمرے اس فون کے بیک پر موجود ہیں جن کو معمول کے اسمارٹ فونز کی طرح فوٹوز یا ویڈیوز کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔اس کا کانسیپٹ ڈیزائن لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو کے موقع پر پیش کیا گیا جبکہ کمپنی کی جانب سے اس فون کو باضابطہ طور پر مارچ میں موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر متعارف کرایا جائے گا۔









